Urdu 2026 Class 10 Question Paper
Bihar Board Class 10 Urdu 2026 (paper code 103): the full previous year question paper. Switch on Solution to practise it question by question.
Full question paper
SECONDARY SCHOOL EXAMINATION - 2026
माध्यमिक स्कूल परीक्षा - 2026
(ANNUAL / वार्षिक)
QUESTION BOOKLET SET CODE: F
प्रश्न पुस्तिका सेट कोड: F
URDU (MT)
उर्दू (MT)
Subject Code: 103
विषय कोड: 103
Total Questions: 100 + 4 = 104
कुल प्रश्न: 100 + 4 = 104
Time: 3 Hours 15 Minutes
समय: 3 घंटे 15 मिनट
Total Printed Pages: 32
कुल मुद्रित पृष्ठ: 32
Full Marks: 100
पूर्णांक: 100
==================================================
INSTRUCTIONS FOR THE CANDIDATES
ہدایات
==================================================
1. Candidates must enter their Question Booklet Serial No. (10 digits) in the OMR Answer Sheet.
امیدواروں کو جوابی OMR پرچہ میں اپنا سوالیہ کتابچہ کا سیریل نمبر (10 ہندسوں میں) لکھنا ہوگا۔
2. Candidates are required to give their answers in their own words as far as practicable.
امیدواروں کے لیے ضروری ہے کہ جہاں تک ممکن ہو اپنے الفاظ میں جواب دیں۔
3. Figures in the left-hand margin indicate full marks.
بائیں طرف حاشیے میں درج اعداد کل مارکس ظاہر کرتے ہیں۔
4. 15 minutes of extra time have been allotted for the candidates to read the questions carefully.
سوالات پڑھنے کے لیے امیدواروں کو 15 منٹ کا اضافی وقت دیا گیا ہے۔
5. This question booklet is divided into two sections: Section-A and Section-B.
سوالیہ کتابچہ دو حصوں پر مشتمل ہے: سیکشن - A اور سیکشن - B۔
6. In Section-A, there are 100 objective type questions, out of which any 50 questions are to be answered. If more than 50 questions are answered, then only the first 50 will be evaluated. Each question carries 1 mark. For answering these, darken the circle with a blue/black ball pen against the correct option on the OMR Answer Sheet provided to you. Do not use whitener / liquid / blade / nail etc. on the OMR Answer Sheet, otherwise the result will be treated as invalid.
سیکشن - A میں 100 معروضی سوالات ہیں، ان میں سے صرف 50 سوالوں کا جواب دینا ہے۔ اگر 50 سے زائد سوالوں کے جواب دیے جائیں گے تو صرف پہلے 50 کو شمار کیا جائے گا۔ ہر ایک کے لیے ایک نمبر مختص ہے۔ ان کا جواب دینے کے لیے مہیا کی گئی OMR جوابی شیٹ پر صحیح جواب کے سامنے نیلے/کالے بال پین سے دائرے کو بھریں۔ OMR جوابی شیٹ پر وائٹنر / سیال / بلیڈ / ناخن وغیرہ استعمال نہ کریں ورنہ آپ کا نتیجہ ناقابل قبول ہوگا۔
7. In Section-B, there are 4 short answer and long answer type questions. Marks are indicated on the left side against each question.
سیکشن - B میں مختصر جواب اور طویل جواب والے 4 سوالات ہیں۔ ہر ایک سوال کے لیے بائیں جانب مارکس درج ہیں۔
8. Use of any electronic appliances is strictly prohibited.
کسی قسم کے الیکٹرانک آلات کا استعمال سختی سے ممنوع ہے۔
--------------------------------------------------
Select the correct answer to any fifty of the following objective questions. If more than fifty are answered, only the first 50 questions will be evaluated.
درج ذیل معروضی سوالات میں سے پچاس کے صحیح جواب منتخب کریں۔ پچاس سے زیادہ کے جواب دینے پر شروع کے ہی 50 سوالات جانچے جائیں گے۔
50 x 1 = 50
1. نگار عظیم کے پہلے افسانوی مجموعہ کا کیا نام ہے ؟
(A) عکس
(B) رشک
(C) نقش
(D) اشک
2. لفظ "آبخرہ" کے صحیح معنی کیا ہیں ؟
(A) گرم پانی کا بھاپ
(B) برف کا ٹکڑا
(C) مٹی
(D) ہوا
3. درج ذیل میں سرسید کی تصنیف کون سی ہے ؟
(A) آثار الصنادید
(B) یادگار غالب
(C) الفاروق
(D) آب حیات
4. سر سید احمد خاں کا انتقال کب ہوا ؟
(A) 1898
(B) 1896
(C) 1894
(D) 1892
5. بیدی کے پہلے افسانوی مجموعہ کا کیا نام ہے ؟
(A) گرہن
(B) دانہ و دام
(C) اپنے دکھ مجھے دے دو
(D) آخری تحفہ
6. مہدی افادی کے شامل نصاب خط میں کس کو مخاطب کیا گیا ہے ؟
(A) سید مقبول احمد صمدانی
(B) منظور احمد جیلانی
(C) مسعود ہمدانی
(D) آفاق احمد گیلانی
7. عرفان صدیقی کے والد پیشے کے اعتبار سے کیا تھے ؟
(A) پروفیسر
(B) ڈاکٹر
(C) وکیل
(D) معلم
8. "یہ گھر نیا ہے" - اس جملہ میں موصوف کون ہے ؟
(A) یہ
(B) گھر
(C) نیا
(D) ہے
9. درج ذیل में مہمل لفظ کی نشاندہی کریں :
(A) روٹی
(B) کتاب
(C) آدمی
(D) وائی / ووٹی
10. وہ نام جو کسی خوبی یا برائی کی بنا پر عوام کی طرف سے دیا جائے ، اسے کیا کہتے ہیں ؟
(A) کنیت
(B) لقب
(C) خطاب
(D) تخلص
11. سید محمد جعفری کے والد کا نام کیا تھا ؟
(A) مرزا جعفری
(B) سید محمد علی جعفری
(C) سید غضنفر جعفری
(D) سید محمد رمضان علی
12. درج ذیل میں مذکر کی پہچان کیجئے :
(A) اجازت
(B) آرزو
(C) بوتل
(D) آرام
13. درج ذیل میں "کام" کا مترادف کیا ہو گا ؟
(A) کاج
(B) کاش
(C) کار
(D) کال
14. لفظ "زندان" کے کیا معنی ہیں ؟
(A) قید خانہ
(B) غسل خانہ
(C) کتب خانہ
(D) نعمت خانہ
15. غالب کے آبا واجداد کہاں سے ہندوستان آئے تھے ؟
(A) تہران سے
(B) عراق سے
(C) ایران سے
(D) بغداد سے
16. ندا فاضلی کی تصنیف "دنیا میرے آگے" کس نوعیت کی کتاب ہے ؟
(A) ڈرامہ
(B) خاکہ
(C) تنقیدی
(D) سوانحی ناول
17. صفِ نظم رفتہ رفتہ کیا ہوتی جا رہی ہے ؟
(A) مستحکم
(B) کھوکھلی
(C) دھندلی
(D) تاریک
18. اردو قواعد کو کتنے حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ؟
(A) دو
(B) تین
(C) چار
(D) پانچ
19. محاورہ "آنکھ کا تارہ ہونا" کا کیا مطلب ہے ؟
(A) آنکھ کا ڈاکٹر ہونا
(B) بہت پیارا ہونا
(C) آمنا سامنا ہونا
(D) بہت رنجیدہ ہونا
20. مبارک عظیم آبادی کا انتقال کب ہوا ؟
(A) 1952
(B) 1954
(C) 1956
(D) 1958
21. "فعل" کی جمع کیا ہے ؟
(A) مفعول
(B) فاعل
(C) افعال
(D) فاعلات
22. لفظ "ہندی" کس زبان کا لفظ ہے ؟
(A) اردو
(B) فارسی
(C) عربی
(D) ترکی
23. اردو کی پہلی باضابطہ ادبی نثر کی کتاب کون سی ہے ؟
(A) معراج العاشقین
(B) نشاط العشق
(C) سب رس
(D) قصہ چہار درویش
24. کے۰ سچدانند کی کون سی نظم آپ کے نصاب میں شامل ہے ؟
(A) وارث شاہ سے
(B) وہ ملاقات
(C) بارش کی ایک صبح
(D) انسان
25. افسانہ "سورج کا گھوڑا" کے افسانہ نگار کون ہیں ؟
(A) ویکوم محمد بشیر
(B) ہری موہن جھا
(C) مہاشویتا دیوی
(D) اننت مورتی
26. مدھو کانت بابو کے پاس خط کہاں سے آیا تھا ؟
(A) دوست کے یہاں سے
(B) گاؤں سے
(C) سسرال سے
(D) دادیہال سے
27. کہانی "ارجن" میں ارجن کس کا نام ہے ؟
(A) پہاڑ کا
(B) درخت کا
(C) ندی کا
(D) آدمی کا
28. شامل نصاب افسانہ "کٹی ہوئی شاخ" کے افسانہ نگار کون ہیں ؟
(A) قمر جہاں
(B) نگار عظیم
(C) سید محمد محسن
(D) سہیل عظیم آبادی
29. قمر جہاں کی تصنیف "حرفِ آگہی" کس نوعیت کی ہے ؟
(A) سوانحی
(B) تنقیدی
(C) مذہبی
(D) خود نوشت
30. "... گئے موسم میں جو کھلتے تھے" کی طرح، مصرح مکمل کیجئے۔
(A) عذابوں
(B) خوابوں
(C) گلابوں
(D) کتابوں
31. درج ذیل میں کون سی نظم امرتا پریتم کی ہے ؟
(A) وہ ملاقات
(B) وارث شاہ سے
(C) انسان
(D) دئے
32. نظم "بارش کی ایک صبح" کا اردو ترجمہ کس نے کیا ہے ؟
(A) اسلم مرزا
(B) صادق
(C) شافع قدوائی
(D) ان میں سے کوئی نہیں
33. میتھلی زبان کس صوبہ میں بولی جاتی ہے ؟
(A) بنگال
(B) اڑیسہ
(C) پنجاب
(D) بہار
34. ترادوئی نے خالی صندوق کے ساتھ آخری بار کیا معاملہ کیا ؟
(A) اپنے گھر میں رکھ لیا
(B) توڑ دیا
(C) جلا دیا
(D) بیچ دیا
35. دوہا میں کتنے مصرعے ہوتے ہیں ؟
(A) دو
(B) تین
(C) چار
(D) چھ
36. حسن نعیم کا سلسلہ نسب کس صحابی تک پہنچتا ہے ؟
(A) حضرت ابوبکر رضـ
(B) حضرت عمر فاروق رضـ
(C) حضرت عثمان غنی رضـ
(D) حضرت علی رضـ
37. درج ذیل میں کون سی مثنوی مصحفی کی ہے ؟
(A) بہارِ عشق
(B) گلزارِ نسیم
(C) کھٹمل نامہ
(D) فریبِ عشق
38. نسیم کا انتقال کب ہوا ؟
(A) 1843
(B) 1845
(C) 1846
(D) 1847
39. سید محمد جعفری کی تخلیق کردہ "شورہی" تحریر کیا ہے ؟
(A) افسانہ
(B) سفرنامہ
(C) شعری مجموعہ
(D) ڈرامہ
40. پرویز شاہدی کی پیدائش کب ہوئی ؟
(A) 1905
(B) 1910
(C) 1915
(D) 1920
41. افسانہ "فرار" میں محمود کا ایک دوست ہے، اس کا نام کیا تھا ؟
(A) کلیم
(B) عظیم
(C) ندیم
(D) رحیم
42. درج ذیل میں کون ڈپٹی نذیر احمد کا ناول نہیں ہے ؟
(A) مراۃ العروس
(B) توبۃ النصوح
(C) ابن الوقت
(D) فردوسِ بریں
43. "توبۃ النصوح" کب منظر عام پر آیا ؟
(A) 1859
(B) 1877
(C) 1888
(D) 1896
44. چکبست کا انتقال کہاں ہوا ؟
(A) فیض آباد
(B) رائے بریلی
(C) علی گڑھ
(D) لکھنؤ
45. کسی کی تعریف میں جو نظم کہی جاتی ہے اسے کیا کہتے ہیں ؟
(A) مثنوی
(B) قصیدہ
(C) غزل
(D) رباعی
46. جگن ناتھ آزاد تقسیمِ ملک کے بعد دہلی کب آئے ؟
(A) 1946
(B) 1947
(C) 1948
(D) 1949
47. پرویز شاہدی کولکاتا کے کس اسکول میں مدرس ہوئے ؟
(A) مدرسہ عالیہ
(B) اسلامیہ اسکول
(C) مدرسہ سلمانیہ
(D) ان میں سے کوئی نہیں
48. شامل نصاب خط میں شہباز نے کس کی تعطیل میں گھر آنے کا ذکر کیا ہے ؟
(A) عید کی تعطیل میں
(B) بقرعید کی تعطیل میں
(C) محرم کی تعطیل میں
(D) شبِ برات کی تعطیل میں
49. بیدی کو اردو افسانہ کا ناخدا کس نے کہا ہے ؟
(A) خواجہ غلام السیدین
(B) خواجہ احمد عباس
(C) کرشن چندر
(D) پریم چند
50. سراج کو ملازمت کس شہر میں ملی ؟
(A) حیدرآباد
(B) دہلی
(C) بنگلور
(D) ممبئی
51. جگن ناتھ آزاد نے 1942ء میں پنجاب یونیورسٹی سے کس زبان و ادب میں آنرز کی ڈگری حاصل کی ؟
(A) فارسی
(B) اردو
(C) ہندی
(D) انگریزی
52. چکبست کی غزلوں میں کس بڑے شاعر کا رنگ پایا جاتا ہے ؟
(A) غالب
(B) میر
(C) آتش
(D) مومن
53. راجندر سنگھ بیدی کس شہر میں پیدا ہوئے ؟
(A) سیالکوٹ
(B) لاہور
(C) اسلام آباد
(D) امرتسر
54. بیدی سے انٹرویو لینے والی کا کیا نام ہے ؟
(A) جیلانی بانو
(B) قرۃ العین حیدر
(C) عصمت چغتائی
(D) پروین شاکر
55. مہدی افادی نے کتنی شادیاں کی تھیں ؟
(A) ایک
(B) دو
(C) تین
(D) چار
56. مرزا غالب کا انتقال کب ہوا ؟
(A) 15 جنوری 1869ء
(B) 15 فروری 1869ء
(C) 15 مارچ 1871ء
(D) 15 اپریل 1872ء
57. "لوہے کے چنے چبانا" کا مطلب ہوتا ہے ؟
(A) لوہے کا چنا بنانا
(B) سخت چنا کو چبانا
(C) سخت مقابلہ کرنا
(D) ان میں سے کوئی نہیں
58. درج ذیل میں سے اس لفظ کی نشاندہی کیجئے جس میں نون غنہ ہے ؟
(A) دربان
(B) ندی
(C) ارمان
(D) ماں / جہاں
59. ذیل میں لاحقہ کو تلاش کیجئے :
(A) بے وقوف
(B) بے شک
(C) دولتمند
(D) لاحاصل
60. کسی سیارہ یا تارہ پر جزوی یا مکمل طور پر پردہ پڑ جانے کو کیا کہتے ہیں ؟
(A) طوفان
(B) گرہن
(C) زلزلہ
(D) سونامی
61. پروین شاکر کے والد کا نام کیا تھا ؟
(A) سید ثاقب حسین
(B) سید خالد حسین
(C) سید جابر حسین
(D) سید شاکر حسین
62. حسن نعیم کی پیدائش کب ہوئی ؟
(A) 1920
(B) 1922
(C) 1924
(D) 1926
63. جس غزل میں ردیف نہ ہو اس غزل کو کیا کہتے ہیں ؟
(A) معریٰ
(B) آزاد
(C) غیر مردف
(D) مردف
64. "... بستیاں چاند ستاروں کی بسانے والو" مصرع کو مکمل کیجئے۔
(A) تاروں
(B) ستاروں
(C) سورج
(D) سیاروں
65. بابِ فیض سے دونوں جہاں کو کیا ملتا ہے ؟
(A) بزرگی
(B) رزق
(C) رحمت
(D) مہربانی
66. تصنیف "اجنبی چہرے" کس کی ہے ؟
(A) شکیلہ اختر
(B) سہیل عظیم آبادی
(C) قمر جہاں
(D) نگار عظیم
67. گلوبل وارمنگ سے بچنے کے لئے گرین ہاؤس گیسوں کو کیا کرنا ہوگا ؟
(A) کم کرنا ہوگا
(B) بڑھانا ہوگا
(C) اسی حالت میں رکھنا ہوگا
(D) ان میں سے کوئی نہیں
68. نصاب میں شامل مضمون "ادب کی پہچان" کے مضمون نگار کون ہیں ؟
(A) سرسید احمد خان
(B) ڈاکٹر عبدالمنعم / ڈاکٹر عبدالمغنی
(C) پروفیسر لطف الرحمن
(D) ڈپٹی نذیر احمد
69. ڈاکٹر عبدالمنعم / عبدالمغنی کے والد کا کیا نام تھا ؟
(A) عبدالرحمن
(B) عبدالله
(C) عبدالرؤف
(D) عبدالصمد
70. بھیم راؤ امبیڈکر کی پیدائش کب ہوئی ؟
(A) 14 اپریل 1890ء
(B) 14 اپریل 1891ء
(C) 14 اپریل 1892ء
(D) 14 اپریل 1893ء
71. شبنم کمالی نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ کن کاموں میں گزارا ؟
(A) تجارت میں
(B) کاشتکاری میں
(C) وعظ و تبلیغ میں
(D) سیاست میں
72. سہیل عظیم آبادی کا اصل نام کیا تھا ؟
(A) سید مجیب الرحمن
(B) سید حسیب الرحمن
(C) سید حبیب الرحمن
(D) سید کلیم الرحمن
73. سلام مچھلی شہری کی وفات کہاں ہوئی ؟
(A) لاہور
(B) کراچی
(C) اسلام آباد
(D) صادق آباد / پشاور
74. درج ذیل میں کون سا افسانہ سہیل عظیم آبادی کی تخلیق ہے ؟
(A) آشیانہ
(B) فرار
(C) بھابھی جان
(D) کٹی ہوئی شاخ
75. مثنوی "بہارِ عشق" کے مصنف کون ہیں ؟
(A) شوق لکھنوی
(B) مصحفی
(C) میر حسن
(D) نسیم
76. "محوِ حسنِ ... تھا میں" مصرع کو مکمل کریں۔
(A) کمال
(B) جمال
(C) خیال
(D) وصال
77. سراپا کس صنفِ شاعری کا حصہ ہے ؟
(A) مثنوی
(B) قصیدہ
(C) غزل
(D) مرثیہ
78. غالب کی بیگم کا کیا نام تھا ؟
(A) امراؤ بیگم
(B) سروری بیگم
(C) اصغری بیگم
(D) امراؤ جان
79. افسانہ "نصیر اور خدیجہ" کے مصنف کون ہیں ؟
(A) سجاد حیدر یلدرم
(B) راشد الخیری
(C) منشی پریم چند
(D) سلطان حیدر جوش
80. ڈاکٹر محمد محسن کے افسانوی مجموعہ کا کیا نام ہے ؟
(A) انوکھی مسکراہٹ
(B) عکس
(C) چہرے
(D) اجنبی چہرے
81. درج ذیل میں اسمِ معرفہ کی نشاندہی کیجئے :
(A) پھل
(B) پہاڑ
(C) گنگا
(D) ندی
82. درج ذیل میں تخلص کی نشاندہی کیجئے :
(A) بلبلِ ہند
(B) بھارت رتن
(C) شاد / غالب
(D) گڑیا
83. علم کی کتنی قسمیں ہیں ؟
(A) دو
(B) تین
(C) چھ
(D) سات
84. "چھینچی" کیا ہے ؟
(A) اسمِ ظرف
(B) اسمِ آلہ
(C) اسمِ مصغر
(D) اسمِ تعداد
85. "وہ کیوں خاموش ہے ؟" یہ کیسا جملہ ہے ؟
(A) فجائیہ
(B) بیانیہ
(C) سوالیہ
(D) استعجابیہ
86. "پانی پھرنا" سے کیا مراد ہے ؟
(A) پانی ختم ہونا
(B) امید ختم ہونا
(C) شرمندہ ہونا
(D) پانی بھر جانا
87. درج ذیل میں ماضی ناتمام کی مثال کون ہے ؟
(A) وہ آتا ہے۔
(B) وہ آیا ہوگا۔
(C) وہ آیا تھا۔
(D) وہ آتا تھا۔
88. متضاد الفاظ کی مثال ہے :
(A) نشیب و فراز
(B) خط و کتابت
(C) حسن و جمال
(D) صبح و شام
89. "احمد پڑھ رہا ہے" - اس میں احمد کیا ہے ؟
(A) فعل
(B) صفت
(C) فاعل
(D) موصوف
90. "پندرہ افراد" میں پندرہ کیا ہے ؟
(A) اسمِ آلہ
(B) اسمِ تعداد
(C) اسمِ ظرف
(D) اسمِ صفت
91. بھیم راؤ کے والد کا نام کیا تھا ؟
(A) شیام جی سکپال
(B) دیال جی سکپال
(C) رام جی مالوجی سکپال
(D) ان میں سے کوئی نہیں
92. ذیل میں لطف الرحمن کی کتاب کون سی ہے ؟
(A) تعبیر و تنقید
(B) توبۃ النصوح
(C) مقدمہ شعر و شاعری
(D) اسبابِ بغاوتِ ہند
93. "اندھیرے گھر کا دیا" سے کیا مراد ہے ؟
(A) عزت
(B) دولت
(C) اولاد
(D) طاقت
94. "وہاں مت جاؤ" - کون سا فعل ہے ؟
(A) فعلِ ماضی
(B) فعلِ حال
(C) فعلِ نہی
(D) فعلِ امر
95. درج ذیل میں اسمِ نکرہ کی نشاندہی کیجئے :
(A) دہلی
(B) تاج محل
(C) گاندھی میدان
(D) پہاڑ
96. وہ اسم جس سے آدمیوں یا چیزوں کے گروہ یا جھنڈ کا پتہ چلے، کیا کہلاتا ہے ؟
(A) اسمِ جنس
(B) اسمِ کیفیت
(C) اسمِ جمع
(D) اسمِ آلہ
97. "ظلم" کی ضد کیا ہوگی ؟
(A) عادل
(B) عدل
(C) عدالت
(D) عدلیہ
98. درج ذیل میں سابقہ کی نشاندہی کیجئے :
(A) نظر انداز
(B) معرکہ آرا
(C) ان پڑھ
(D) دغا باز
99. "تم آتے ہو" - اس جملہ میں "تم" کون سا صیغہ ہے ؟
(A) صیغہ واحد غائب
(B) صیغہ حاضر (جمع/واحد)
(C) صیغہ جمع متکلم
(D) صیغہ جمع غائب
100. درج ذیل میں لفظ مونث کی نشاندہی کیجئے :
(A) دفتر
(B) خاندان
(C) دعا
(D) خون
SECONDARY SCHOOL EXAMINATION - 2026
URDU (MT) - (103)
SECTION - B
(Subjective Questions / موضوعی سوالات)
1. درج ذیل عنوانات میں سے کسی ایک پر مضمون (250 سے 300 لفظوں میں) لکھئے : [1 × 10 = 10]
(a) میرا شہر
(b) میرا پسندیدہ کھیل
(c) گلوبل وارمنگ
(d) وقت کی پابندی
(e) محرم الحرام / عیدالفطر
---
2. اپنے اسکول پرنسپل کے نام ایک درخواست لکھئے جس میں ان سے کھیل کا سامان خریدنے کی گزارش کیجئے۔ [1 × 5 = 5]
یا
اپنی چھوٹی بہن کو ایک خط لکھئے جس میں تعلیم کی اہمیت کا ذکر ہو۔
---
3. درج ذیل سوالات میں سے کسی دس (10) سوالات کے جواب مختصر دیجئے : [10 × 2 = 20]
(a) شبنم کمالی کے کسی دو شعری مجموعوں کے نام لکھئے۔
(b) گیت لکھنے والے کسی دو شاعروں کے نام لکھئے۔
(c) غالب کے والد کا نام بتائیے۔
(d) رقیہ بھابھی کو جب فرصت ملتی تھی تو وہ اپنا شوق پورا کرنے کے لئے کون سا کام کیا کرتی تھیں ؟
(e) سرسید انگلستان کب گئے ؟
(f) کیا سورج گرہن کو ننگی آنکھ سے دیکھ سکتے ہیں ؟ اگر نہیں تو کیوں ؟
(g) نذیر احمد کب اور کہاں پیدا ہوئے ؟
(h) شہباز نے شاعری میں کن شعراء کی تقلید کی ہے ؟
(i) غزل کے آخری شعر کو کیا کہتے ہیں ؟
(j) جگن ناتھ آزاد کے والد کا نام کیا ہے ؟
(k) ندا فاضلی کہاں پیدا ہوئے ؟
(l) پرویز شاہدی کی اہلیہ کا نام کیا تھا ؟
(m) ڈاکٹر عبدالمنعم / عبدالمغنی نے اپنی ملازمت کا آغاز کس کالج سے کیا ؟
(n) بدھ مذہب میں نروان کا کیا تصور ہے ؟
(o) شامل نصاب ناول کے اقتباس سے دو کرداروں کے نام لکھئے۔
(p) کیا محمود نے اپنے دوست عظیم کے مشورہ پر عمل کیا تھا ؟
(q) اسمِ مصغر کی تعریف مع مثال کیجئے۔
(r) لقب کی تعریف مع مثال لکھئے۔
(s) دکن کے کس شاعر کے ذریعہ اردو غزل شمال تک پہنچی ؟
(t) نصاب میں شامل کسی غزل کا ایک شعر لکھئے۔
---
4. درج ذیل سوالوں میں سے کسی تین (3) کا جواب دیجئے : [3 × 5 = 15]
(a) شامل نصاب حمد "خدائے عزوجل" کا خلاصہ پیش کیجئے۔
(b) زیر نصاب افسانہ "آشیانہ" کے مرکزی کردار پر روشنی ڈالئے۔
(c) گلوبل وارمنگ کے تشویش ناک اثرات کیا ہوں گے ؟
(d) اردو میں ناول نگاری پر ایک مضمون لکھئے۔
(e) درج ذیل الفاظ میں سے کسی پانچ (5) کی جمع لکھئے :
(i) ملازم
(ii) شاعر
(iii) عمارت
(iv) رہنما
(v) دور
(vi) حکم
(vii) تحفہ
(viii) ضد
(ix) تاریخ
(x) ذریعہ
(f) درج ذیل الفاظ میں سے کسی پانچ (5) کی اضداد (ضد) لکھئے :
(i) جنگ
(ii) خواب
(iii) عذاب
(iv) اقرار
(v) راست
(vi) خارج
(vii) عام
(viii) سست
(ix) سردی
(x) فتح